اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممتا بنرجی آل پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گی - ایک ملک ایک الیکشن

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے صدر کی میٹنگ طلب کی ہے۔ جس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی شرکت نہیں کریں گی۔

ممتا بنرجی آل پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گی

By

Published : Jun 19, 2019, 2:35 AM IST

ممتا بنرجی نے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کو خط لکھ کر اس کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے کل دہلی میں ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کے صدر کی 'ایک ملک ایک الیکشن' کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ طلب کی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مرکزی حکومت کے ساتھ کسی طرح کے صلاح کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں مرکزی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کا ایک بھی موقع جانے نہیں دینا چاہتی ہیں پہلے مودی کی حلف برداری اس کے بعد نیتی آیوگ کی میٹنگ اور اب وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے آج بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی کو خط لکھ کر اس کی اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے نیتی آیوگ کو مردہ قرار دیا تھا اور کسی نمائندے کو بھی نہیں بھیجا اور آج ہونے والی تمام سیاسی جماعتوں کے صدر کی میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details