ممتابنرجی نے کہا کہ انھوں نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ 'میں کام نہیں کرپارہی ہوں، بے اختیار وزیراعلیٰ بن چکی ہوں، میں اس کو قبول نہیں کرسکتی ہوں، اس لیے میں وزیراعلیٰ کے طور پر کام کرنا نہیں چاہتی ہوں، میرے لیے کرسی کچھ بھی نہیں ہے،پارٹی کا سمپل میرے لیے بہت ہی اہم ہے '۔
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے،42لوک سبھا کی سیٹوں میں سے 18سیٹوں پر بی جے پی کو کامیابی ملی ہے اور ترنمول کانگریس محض 22سیٹوں پر کامیابی درج کرپائی ہے۔جب کہ گزشتہ انتخاب میں ترنمول کانگریس نے 34سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
ممتا بنرجی نے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی نے مذہبی بنیاد پر بنگال میں انتخابی مہم چلائی اور اسے فائدہ بھی ملا مگر ہم ایسا نہیں کرسکتے ہیں، ہم مذہبی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہیں'۔