مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی، دہلی کے وزیراعلی، اروند کیجروال اور دیگر غیر بی جے پی رہنما آندھراپردیش میں تلگودیشم کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تلگودیشم کے ذرائع نے کہا کہ سابق مرکزی وزرا ارون شوری، یشونت سنہا بھی اے پی میں تلگودیشم کے لیےمہم چلائیں گے۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ پیر کی شب وجئے واڑہ پہنچے اور وہ تلگودیشم کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
تلگودیشم کے ذرائع نے بتایا کہ فاروق عبداللہ، منگل کو الہ گڈہ، نندیال، کرنول اور کڑپہ حلقوں میں چندرابابو کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔