اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دیدی کا تھپڑمیرے لیے آشیرواد ہوگا:نریندرمودی - لفظی جنگ

وزیر اعظم نریندر مودی اوروزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے درمیان جاری لفظی جنگ میں نیا موڑ آ گیاہے۔مودی نے ممتاکوکراراجواب دیتےکہاکہ ممتا دیدی کا تھپڑ میرے لیے آ شرواد سے کم نہیں ہوگا۔

دیدی کا تھپڑمیرے لیے آشیروادہوگا:نریندرمودی

By

Published : May 9, 2019, 3:42 PM IST

پرولیامیں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ میں نے سنا ہے کہ ممتادیدی نے کہاہے کہ میرے منہ پر جمہوریت کازوردارطمانچہ مارنا چا ہتی ہیں۔
میں کہتا ہوں کہ ممتا دیدی میرے منہ پر ضرورطمانچہ مارے۔ا س سے میری بدنامی نہیں ہوگی۔ آ پ کا تھپڑمیرے لیے آشرواد سے کم نہیں ہو گا۔
مودی نے کہاکہ ممتادیدی میں اپنے دوستوں اور اپنے ہی ہمدردوں کو تھپڑ مارنے کی ہمت ہے۔
جو لوگ چیٹ فنڈ کے نام پر غریب لوگوں کی محنت کی کمائی رقم لوٹتے ہیں،جولوگ سنڈیکٹ راج چلاتے ہیں اورجوغنڈہ گردی کرتے ہیں ان لوگوں سے انہیں بہت پیار ہے۔
ان کے منہ پر تھپڑ کیوں مارنا چاہتی ہیں؟۔
مودی نے انتخابی جلسے کو خطاب کر تے ہوئے مزید کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آ تاہے کہ ممتایدی کو این آ ر سی سے کیا پریشانی ہے۔ این آ ر سی تو ان لوگوں کے لیے جو غیر قانونی طور پر بھارت میں رہتے ہیں اور تمام سہولتیں حاصل کر تے ہیں۔ ان لوگوں کی وجہ سے بھارتی شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔
ممتا دیدی کواین آ ر سی کی حمایت کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details