اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممتا بنرجی کے چھوٹے بھائی کی کورونا سے موت - مغربی بنگال کی خبریں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے چھوٹے بھائی بھی آج کورونا کے شکار ہو گئے۔ چند روز قبل وہ مثبت پائے گئے تھے جس کے بعد سے وہ کولکاتا کے ایک میڈیکل سوپر اسپیشالیٹی ہسپتال میں ڈاکٹر الوک رائے کی نگرانی میں زیر علاج تھے۔

ممتا بنرجی کے چھوٹے بھائی کی کورونا سے موت
ممتا بنرجی کے چھوٹے بھائی کی کورونا سے موت

By

Published : May 15, 2021, 2:00 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے چھوٹے بھائی اشیم بنرجی کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب 15 مئی کو موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اشیم بنرجی کا کولکاتا کے غیر سرکاری ہسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔

بنگال میں کورونا کے کیسیز میں لگاتار تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں جمعہ کے روز ایک دن میں ہونے والے سب سے زیادہ معاملے درج کیے گئے، جمعہ کو20847 معاملے درج کیے گئے۔ کل تعداد اب تک 1094802 تک پہنچ چکی ہے۔ جب کہ اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 12 933 تک پہنچ چکی ہے۔ صرف جمعہ کے روز کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 136 تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details