اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'ممتا بنرجی ایک دن اپنی پارٹی میں تنہا رہ جائیں گی' - Bengal politics

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شانتین باسو نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب وہ ترنمول میں تنہا رہ جائیں گی۔

' ممتا بنرجی ایک دن اپنی پارٹی میں تنہا رہ جائیں گی'
' ممتا بنرجی ایک دن اپنی پارٹی میں تنہا رہ جائیں گی'

By

Published : Nov 10, 2020, 11:35 AM IST

وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگال دورے کے بعد سے مغربی بنگال سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہے.

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماوں کے درمیان جم کر بیان بازی جاری ہے.

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شانتین باسو کا کہنا ہے کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب ممتا بنرجی ترنمول کانگریس میں تنہا پڑ جائیں گی.

انہوں نے کہا کہ ان کا ساتھ دینے کے لئے کوئی موحود نہیں رہ جائے گا. اس میں ٰٰٰٰٰصرف اورصرف ممتابنرجی ہی قصوروار ہوں گی.

بی جے پی کے جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس پارٹی کی باگ ڈور ممتا بنرجی کے ہاتھوں میں ہے. اس کے بعد پارٹی کی ذمہ داری ابھشیک بنرجی کے ہاتھوں میں چلی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ جو لوگ برسوں سے پارٹی کے وفادار رہے انہیں جھنڈا ڈھونے کے کالی گھاٹ بلایا جائے گا.

شانتین باسو کا کہنا ہے کہ حس طرح کانگریس پارٹی سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے درمیان الجھ کر ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے

ٹھیک ترنمول کانگریس بھی پھوفی ممتا بنرجی اور بھتیجا ابھیشک بنرجی کے درمیان سمٹ جائے گی.

بی جے پی کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کے جن رہنماوں میں عزت, خوداری غیرت ہے وہ ممتا بنرجی کی جالی گھاٹ ہرائیوٹ لمیٹیڈ جا کر حاضری نہیں دیں گت.

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس غیرت نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی تو پیچھے پیچھے گھومتا رہے گا اور انہیں اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ملے گا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details