اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ایکژٹ پول: مغربی بنگال میں ممتا کو دھچکا - مغر بی بنگال

عام انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ بھارت کے عوام کو 23 مئی کا بے صبری سے انتطار ہے۔ آئندہ23 مئی کی صبح سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔

سروے رپورٹ،مغربی بنگال میں ممتاکی جماعت کودھچکا

By

Published : May 19, 2019, 8:06 PM IST

وی ایم آ ر سروے کے مطابق مغر بی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کوچھ سیٹوں کا نقصان ہوتا نظر آرہا ہے جبکہ بی جے پی کو نو اور یو پی اے کو دوسیٹوں کا فائدہ ہونے کی امید ہے۔


مغر بی بنگال کی کل 42 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات مکمل ہو نے کے بعد وی ایم آ ر سروے کی رپورٹ ممتا بنر جی کے لیے حیران کرنے والے ہوگی۔


2014 میں مغر بی بنگال کی حکمراں جماعت کو 42 میں سے 34 سیٹیں ملیں تھیں۔کانگریس چار سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئی تھی جبکہ بی جے پی دوسیٹیں حاصل کرکے بنگال میں اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیا ب ہو ئی تھی۔


2019 کے عام انتخابات میں ممتا بنر جی کی جماعت ترنمول کانگریس کونوسیٹوں کانقصان برداشت کرنا پڑ سکتاہے۔ترنمول کانگریس کو28 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ مودی اور امت شاہ کی محنت رنگ لاتی نظر آ رہی ہے۔بی جے پی11 سیٹیں جیت سکتی ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق بائیں محاذ ایک سیٹ پر سمیت سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details