مغر بی بنگال میں اختتام پذیر عام انتخابات میں بی جے پی نے129 اسمبلی حلقوں میں سبقت حاصل کی جبکہ 60اسمبلی حلقوں میں4 ہزارووٹ سے بھی کم مارجین سے شکست کاسامنا کیا۔
2011 مین بائیں محاذ کے35 سالہ دور کاخامہ کرنے کے بعد پہلی مر تبہ ریاست مغر بی بنگال میں ممتا بنر جی کی پا رٹی کوحقیقی چیلنج کا سامناکرناپڑا ہے۔
عام انتخابات میں بی جے پی کے ہاتھوں18 پارلیمانی حلقہ گنوانے کے بعد ترنمول کانگریس نے شمالی بنگال کے192 اسمبلی حلقوں میں گڑبڑی پائے جانے کی نشاندہی کی ہے۔
گزشتہ روز ممتابنر جی اپنی رہائش گاہ پرہنگامی میٹنگ کے دوران پارٹی کے رہماوں کوغداروں کوڈھونڈنکالنے اور سی پی آ ئی ایم کے ووٹ کیسے بی جے پی کوملااس کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی ہدایت دی تھی۔