اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممتا کو اب جیوتی پریہ ملک پر اعتبار نہیں - ممتابنرجی

شمالی 24 پر گنہ میں ترنمول کانگریس کی مایوس کن کا رکردگی کے سبب ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کا جیوتی پریہ ملک پر سے اعتبار اٹھنے لگا ہے۔

ممتاکاجیوتی پریہ ملک پر اعتماد نہیں

By

Published : Jun 21, 2019, 7:50 PM IST


ضلع شمالی24 پر گنہ کے بیپرکپور پارلیمانی حلقہ اوردواسمبلی حلقہ اوربنگاؤں پارلیمانی حلقہ گنوانے کے بعد ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتابنر جی نے ضلع صدر جیوتی پریہ ملک کی ذمہ داریاں کم کردیاہے۔

ممتابنرجی کے مطابق جیوتی پریہ ملک ضلع شمالی24 پر گنہ کے صدر کے عہدے پر برقراررہں گے۔پانچ پارلیمانی حلقے کی ذمہ داری پانچ رکن پارلیمان کے حوالے کرنے کا اعلان کیاگیا۔

ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کہاکہ جیوتی پریہ ملک کی ذمہ داریوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وہ ضلع ترنمول کانگریس کے صدر کے ساتھ ریاستی وزیرخوراک ہیں۔ایک ساتھ دودوذمہ داریاں سنبھل نہیں پارہی تھی۔

ممتابنر جی کے مطابق ریاستی وزیرخوراک اور ضلع صدر کسی بھی موضوع پرتنہا فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں۔ دیگر سات لوگوں کے ساتھ انہیں کام کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details