اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ملک کوچوکیدار سے چھٹکارادلاناہے:ممتا بنر جی - مغر بی بنگال

ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ملک کوچوکیدار سے چھٹکارادلاناہم سب کاہدف ہے۔ بی ایس ایف کے جوانوں کو سرحدسنبھالنا چاہئے نہ کہ نریندر مودی کو۔

ملک کوچوکیدار سے چھٹکارادلاناہے:ممتا بنر جی

By

Published : May 11, 2019, 6:14 PM IST

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر نی بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار نصرت جہاں کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کر تے ہو ئے نریندر مودی کی جم کر تنقید کی۔

ملک کوچوکیدار سے چھٹکارادلاناہے:ممتا بنر جی
ممتا بنرجی نے کہاکہ باہری لوگوں کی وجہ سے مغر بی بنگال کو نقصان پہنچ رہاہے۔2017 میں بشیر ہاٹ میں ہوئے فساد میں بنگلہ دیشی شہری ملوث تھے۔ بی ایس ایف کے جوانوں کاکام سرحد پر اسمگلنگ روکناہے مگر بی ایس ایف کے جوان اصل کام چھوڑ کر نریندرمودی کوسنبھالنے میں مصروف ہیں۔ ممتا بنر جی کاکہناہے کہ مودی کی وجہ سے مغر بی بنگال میں باہرکے لوگ مغر بی بنگال میں گڑی بڑی پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ کنٹا ئی سے اتر پردیش کے 12 لوگوں کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ مغر بی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے دوران اترپردیش کے لوگوں کا کیا کام ہے۔ممتا بنر جی کے مطابق بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے سے نصرت جہاں بھروسہ مند امیدوار ہیں۔ان کی جیت فرقہ پرست جماعت کی شکست ہو گی۔نریندرمودی اور ان کے ساتھ بستوں روپے لے ووٹ خریدنے نکلے ہیں۔ ان لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details