مالیہ بھارت میں دھوکہ دہی اور منی لاؤنڈرنگ کے الزامات میں مطلوب ہیں۔ اگر عدالت کا فیصلہ ان کے خلاف جاتا ہے تو مالیہ کو 28 دنوں کے اندر بھارت کے حوالے کرنا پڑتا۔
وجے مالیہ نے آج عدالت میں کہا کہ 'میں خوش ہوں کہ میں پہلی نظر میں اپنی جیت دیکھ رہا ہوں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت میں اگر کوئی تجارت میں ناکام رہتا ہے تو پرموٹر پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا جاتا ہے'۔