وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ کی وزیرمملکت برائے خارجہ نے 15اپریل کو نیرو مودی کی حوالگی کا آرڈر دیا تھا۔ اب نیرو مودی اس کے خلاف اپیل کررہاہے لیکن وہ حراست میں ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان کا (معاشی مجرمین) کی جلد از جلد حوالگی یقینی بنائیں گے۔
'مالیا، نیرو مودی کی جلد حوالگی ہوگی' - وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی
حکومت نے آج کہاکہ وہ کروڑوں روپے کے گھپلہ کے ملزم نیرو مودی اور وجے مالیا کی برطانیہ سے جلد از جلد حوالگی یقینی بنائے گی۔
مالیا، نیرو مودی کی جلد حوالگی ہوگی
وجے مالیا کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہاکہ تمام معاشی مجرمین کی حوالگی کے معاملہ پر چار مئی کو ہندستان برطانیہ چوٹی میٹنگ میں بات چیت ہوئی تھی۔ برطانیہ نے کہا کہ ملک میں فوجداری نظام کی نوعیت کچھ رکاوٹوں کا باعث بنی ہے لیکن اس وہ اس معاملہ کو سمجھتے ہیں اور ایسے مجرموں کی جلد حوالگی یقینی بنانے کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔