اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: اسٹریٹ لائٹ ٹھیکہ رد کرنے کا مطالبہ - مالیگاوں راشٹروادی کانگریس

ڈاکٹر انیس انصاری نے کہا کہ کارپوریشن میں درخواست دینے کے بعد بھی 3-3 مہینوں تک اسٹریٹ لائٹ کی درستی نہیں کی جاتی اور نہ ہی اس جانب کوئی توجہ دی جاتی ہے۔ تب اسٹریٹ لائٹ کا ٹھیکہ رد کیوں نہیں کیا جاتا اوراس بارے میں لاپرواہی کیوں کی جا رہی ہے۔

مالیگاؤں: اسٹریٹ لائٹ ٹھیکہ رد کرنےکا مطالبہ
مالیگاؤں: اسٹریٹ لائٹ ٹھیکہ رد کرنےکا مطالبہ

By

Published : Jun 8, 2021, 7:56 AM IST

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینئیر رہنما ڈاکٹر انیس انصاری نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ لائٹ ٹھیکے کو جلد از جلد رد کیا جائے، کیونکہ موجودہ کارپوریشن کے تمام ٹھیکہ داران کا کام کاج نہایت ہی غیر معیاری اور خراب ہے۔

مثال کے طور پر صفائی کا ٹھیکہ ہو یا پھر اسٹریٹ لائٹ دیکھ بھال اور درستی ہو یا پھر کسی تعمیراتی کام کاج کا ٹھیکہ، یہ تمام کام غیر معیاری ہیں۔

انیس انصاری نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان صرف نجی ٹھیکہ دینے تک ہی اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کیونکہ اس وقت ٹھیکہ داری (حصہ داری) کا فائدہ دیکھا جاتا ہے۔

این سی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے ایام میں عوام بھی ان تمام پریشانیوں اور بدعنوانیوں کو بھول کر دوبارہ ایسے ہی افراد اور پارٹی کو منتخب کر دیتی ہیں۔

شہر میں برسات بھی شروع ہو چکی ہے۔ گزشتہ 3 مہینوں سے بھی زیادہ عرصے سے 25 فیصد اسٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں۔ رات کے وقت ہر جانب اندھیرا ہی چھایا رہتا ہے-

لائٹ انسپیکٹر سے شکایت بھی کی گئی، ساتھ ہی کارپوریشن میں درخواست دینے کے بعد بھی 3-3 مہینوں تک اسٹریٹ لائٹ کی درستی نہیں کی جاتی اور نہ ہی اس جانب کوئی توجہ دی جاتی ہے تو اسٹریٹ لائٹ کا ٹھیکہ رد کیوں نہیں کیا جاتا اور اسٹریٹ لائٹ جیسے ضروری کام کاج کے بارے میں لاپرواہی کیوں کی جا رہی ہے۔

ہم موجودہ کمشنر، میئر، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین و اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 15 دنوں کے اندر اندر شہر کا اسٹریٹ لائٹ ٹھیکہ رد کیا جائے، ورنہ ہم اس ٹھیکے کو رد کروانے کے لیے بھوک ہڑتال اور دھرنا اندولن شروع کریں گے اور مالیگاؤں راشٹر وادی کانگریس پارٹی منترالیہ میں نمائندگی کرکے اس ٹھیکہ کو ضرور رد کروائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details