اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مالیگاوں: جمعیت علماء کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات - مالیگاوں کی خبریں

وفد نے کہا چونکہ سکس سگما ہسپتال میں تقریباً 90 کڈنی فیل مریضوں کا ڈائلیسیس ہوتا ہے۔ ان حالات میں ہسپتال کے خلاف کارروائی اُن مریضوں کےساتھ ظلم ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ جیون دائی یوجنا کے تحت غریب مریضوں کا مفت آپریشن اور علاج بھی سکس سگما ہسپتال میں ہی ہوتا ہے ۔ ایسے میں ہسپتال کو بند کرنا مریوضوں کی جان سے کھلواڑ ہے۔

مالیگاوں: جمعیت علماء کے وفد نے ہسپتال مسئلے پراسسٹنٹ کمشنر سےملاقات کی
مالیگاوں: جمعیت علماء کے وفد نے ہسپتال مسئلے پراسسٹنٹ کمشنر سےملاقات کی

By

Published : Jun 12, 2021, 2:01 PM IST

مہاراشٹر کےمالیگاوں شہر میں واقع سکس سگما ہسپتال کےخلاف کارپوریشن کی جانب سے تادیبی کارروائی کی گئی۔ اس معاملے میں جمعیت علماء سلیمانی چوک کا ایک وفد کارپوریشن پہنچ کر کمشنر سے ملاقات کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ کمشنر بھالچندر گوساوی سفر پر ہیں۔ لہٰذا وفد کےنمائندے نےکمشنر سے فون پر بات کی۔ اورکمشنر بھالچندر گوساوی کےکہنےپر اسسٹنٹ کمشنر راجو کھیرنار سے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد نے کہا چونکہ سکس سگما ہسپتال میں تقریباً 90 کڈنی فیل مریضوں کا ڈائلیسیس ہوتا ہے۔ ان حالات میں ہسپتال کے خلاف کارروائی اُن مریضوں کےساتھ ظلم ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ جیون دائی یوجنا کے تحت غریب مریضوں کا مفت آپریشن اور علاج بھی سکس سگما ہسپتال میں ہی ہوتا ہے ۔ ایسے میں ہسپتال کو بند کرنا مریوضوں کی جان سے کھلواڑ ہے۔

لہٰذا کارپوریشن انتظامیہ اور کمشنر سکس سگما ہسپتال کے بارے میں اِنتہائی کارروائی سے پہلے ان تمام باتوں کا بھی خیال رکھیں جس پر ہسپتال کو بند کرنے کےلیے کارروائی کی گئی ہے۔ وہ ایسے نہیں ہے کہ اُن کا کوئی متبادل حل نہیں نکالاجاسکتا ہے۔

جمعیت علماء کا یہ احساس ہے کہ اگر کارپوریشن اسی طرح اسپتالوں کے خلاف کارروائی کرتی رہی تو شہر کی عوام طبّی بحران کا شکار ہوجائے گی ۔ اس لیے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر راجو کھیرنار سے صاف اور دو ٹوک مطالبہ کیا کہ سکس سگما ہسپتال کے خلاف کارروائی اس طرح نہ کی جائے کہ غریب مریض در در کی ٹھوکر کھانے پر مجبور ہو جائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کی باتیں بغور سننے کے بعد تیقن دیا کہ جمعیت کے ذمہ داران کی باتوں کو کمشنر کے سامنے اچھے ڈھنگ سے رکھا جائے گا اور انتظامیہ ایسا فیصلہ لے گی جس سے کسی کو کسی طرح کی کوئی طبی پریشانی نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details