اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مہاراشٹر: جشن عید میلاد النبی کے جلوس نکالنے کی مشروط اجازت - عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ

ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ اپنے گھروں میں سادگی سے منانے کی اپیل ریاستی حکومت نے اپنی گائڈ لائن میں کی ہے۔

مہاراشٹر: جشن عید میلاد النبی کے جلوس نکالنے کی منظور ی
مہاراشٹر: جشن عید میلاد النبی کے جلوس نکالنے کی منظور ی

By

Published : Oct 24, 2020, 8:27 PM IST

ریاست کے تمام اضلاع میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے جلوس کو اجازت دی گئی ہے لیکن ممبئی کے خلافت ہاؤس کے جلوس کی اجازت مشروط کر دی گئی ہے۔ اس میں دس شرکاء ہی شرکت کر سکیں گے۔

ممبئی میں حکم امتناعی نافذ العمل۔

ریاستی حکومت کی گیارہ نکاتی گائیڈ لائن جاری ہوئی ہے جس میں مہاراشٹر سرکار نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گائیڈ لائن میں جلوس محمدی پر پابندی عائد کر دی ہے ممبئی میں صرف ایک ہی جلوس کو اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہر اضلاع میں ایک جلوس کو اجازت دی گئی ہے۔ صرف خلافت کے تاریخی جلوس کو اس سے مستثنی رکھا گیا اور اسے مشروط اجازت دی گئی ہے جو ریاست کے تمام جلوسوں کی نمائندگی کریگا۔

ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ اپنے گھروں میں سادگی کے منانے کی اپیل ریاستی حکومت نے اپنی گائڈ لائن میں کی ہے اور سیاسی مذہبی جلسے جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن خلافت ہاؤس کے تاریخی جلوس کے لئے دس شرکاء کو ایک ٹرک میں سوار ہوکر شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے.

جلوس کمیٹی کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصول و ضوابط کی پابندی کرنا لازمی ہوگی. گیارہ نکاتی گائیڈ لائن میں خلافت ہاؤس میں پانچ افراد کے مذہبی رسومات اور تقریب منعقد کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے.

یہ تقریب آن لائن اور کیبل کے معرفت نشر کی جائے گی۔ خلافت ہاؤس پر بھیڑبھاڑ جمع کرنے پر مکمل پابندی ہے. خلافت کے جلوس کی شاہراہوں میں سبیلوں کی اجازت نامہ بی ایم سی سے لینا لازمی ہے۔ اس پر بھی پانچ افراد سے زائد جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مسلمانوں میں جلوس کو لے کر اضطراب تھا اس لئے ریاستی سرکار نے صرف ایک جلوس کو اجازت دی ہے اورخلافت کی قدیم روایت کو بر قراررکھا ہے.

اس جلوس کی قیادت علما کرام کریں گے۔ جبکہ چئیرمین خلافت کمیٹی سر فراز آرزو جلوس کی نمائندگی اوررہنمائی کریں گے۔ اس گائیڈ لائن کے جاری ہونے کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ممبئی میں صرف ایک ہی جلوس کو مشروط اجازت دی گئی ہے.

اس میں کورونا اصولوں کی پابندی بھی لازمی کر دیا گئی ہے اور محکمہ باز آبادکاری، پولس محکمہ اور بی ایم سی کے وضع کردہ اصولوں پر بھی عمل آوری کرنا ہوگی۔

جلوس کے لئے سبیلیں اور دیگر انتظامات کے لیے بھی ضروری اجازت لینا لازمی ہے۔ ممبئی شہر میں حکم امتناعی نافذ ہے. اس لئے خلافت ہاؤس کے جلوس میں بھاری بندوست ہوگا اور دس سے زائد نفوس کے جلوس میں شرکت پر پابندی ہے. اس لئے پولس نے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس میں شامل ہونے کی غرض سے خلافت ہاؤس میں جمع نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details