چوروں نے کھڑکی کو ٹوڑتے ہوئے مکان میں داخل ہوئے اور 43 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی کو لوٹ لیا جس کی وجہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔
بھیونڈی کے گھر میں چوری - چوری
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں ایک تاجر کے مکان میں چوری سے علاقے میں کھلبلی ہے۔
بھیونڈی کے گھر میں چوری
بھیونڈی کے پوگاؤں علاقے کے بلڈنگ میٹیریل سپلائر وشواس پاٹل، تمام افراد خاندان کے ہمراہ ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔ جس کا فائدہ اٹھاکر چوروں نے گھر میں رکھے قیمتی زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا۔
چوروں نے کھڑکی کو توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور 10 لاکھ روپئے نقدی کے علاوہ 33 لاکھ مالیات کے زیورات کا سرقہ کرلیا۔ واردات کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Last Updated : May 12, 2019, 1:13 PM IST