ہسپانوی عدالت نے ماں کو قتل کرنے اور اس کا گوشت کھانے اور کتے کو کھلانے کے جرم میں سفاک بیٹے کو 15 سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوروپی ملک اسپین میں ناخلف بیٹے نے سگی ماں کو قتل کرکے سفاکیت کی انتہا کردی، ایلبرٹ نامی شخص نے اپنی عمر رسیدہ ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر قتل کے نشانات مٹانے کے لیے اس کا گوشت بھی کھا گیا۔
مجرم نے اپنی 69 سالہ ماں کو گلا دباکر قتل کیا، پھر آری اور چھری کی مدد سے اس کے ٹکڑے کرکے 15 دن تک ماں کا گوشت کھاتا رہا اور اپنے کتے کو بھی کھلاتا رہا جب کہ کچھ ٹکڑے پلاسٹک کے ڈبوں میں پیک کرکے فریج میں محفوظ کرلیے اور باقی کوڑے دان میں پھینک دیئے۔