اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2019, 11:59 AM IST

ETV Bharat / briefs

بہار مدرسہ بورڈ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کوشاں

بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری حالیہ دنوں سیمانچل کے مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں اور مدارس کی تعلیمی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بہار مدرسہ بورڈ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کوشاں

چیئرمین عبدالقیوم انصاری کٹیہار، پورنیہ اور ارریہ کے بعد کشن گنج میں بہار مدرسہ بورڈ سے محلقہ مدارس کی تعلیمی معیار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بہار مدرسہ بورڈ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کوشاں

چیئر مین کا مقصد عالیہ مدارس کی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ریاست کے تمام مدارس کے صدور اور سکریٹریز سے رو برو ہونا ہے۔

اسی سلسلے میں آج کشن گنج کھگڑا میں واقع توحید انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی اصلاح کانفرنس رکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز جب چئیرمین کشن گنج پہنچے تو توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذمہ داران نے گلدستہ سے ان کا پر زور استقبال کیا۔

واضح رہے کہ یہ تعلیمی اصلاح کانفرنس توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہونا طے پایا ہے۔

بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس پروگرام کا اہم مقصد مدارس کے تعلیمی معیار کو درست کرنا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ جو بچے آٹھویں کے بعد کسی وجہ سے تعلیم منقطع کر دیتے ہیں، انھیں آگے کی پڑھائی ابھارنا ان کا اہم مقصد ہے۔

ان کے مطابق ایسے بچوں کے لیے یونائیٹیڈ نیشن نے ایک پروگرام رکھا ہے جس کا ماڈل جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے تیار کیا ہے جبکہ ٹریننگ دینے کی ذمہ داری مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کو دی گئی ہے۔

عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ کٹیہار اور پورنیہ میں اس کی تیاری کرلی گئی ہے، اب کشن گنج ضلع میں ہم لوگ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر مدرسہ سے دو دو اساتذہ منتخب کیے جائیں گے جنہیں ٹریننگ دی جائے گی اور یہ تربیت کا یہ سلسلہ ہر بلاک میں جاری رہے گا۔ پھر یہ ٹرینڈ ٹیچر بچوں کو ٹریننگ دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرینگ کا مقصد بچوں و بچیوں کو جو پڑھائی سے رغبت نہیں رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ایسے بچوں کو بھی خصوصی ٹریننگ دی جائیگی جو پڑھنے میں ذہین ہوتے ہیں تاکہ ان طالبا کو اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، جے این یو، مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب وغیرہ میں آسانی سے داخلہ مل جائے۔

چئیرمین عبدالقیوم انصاری نے مدارس کی تعلیمی معیار کے علاوہ ٹیچروں کی بحالی، کمیٹی کی تشکیل وغیرہ جیسے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details