پا رلیمانی انتخابات میں 18 سیٹوں پرکامیابی حاصل کرنے والی سخت گیر جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی مغر بی بنگال کو گجرات بنانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔
بھگواجماعت اسی ناکام کوشش کے تحت پہلے شمالی بنگال کے بیشتر اضلاع میں فساد کرانے کی کوشش کی۔اس کے بعد شمالی 24 پر گنہ کے سندیش کھالی اور بیرکپور پارلیمانی حلقے میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے نام پر مسلمانوں ہراساں کیاگیا۔
کینینگ سے بذریعہ ٹرین ہگلی جانے کے دوران بالی گنج اسٹیشن پر بی جے پی کے حامیوں نے مدرسہ ٹیچرمحمد شاہ رخ ہلدارکوہراسا ں کیا اورا س کے بعد جے شری رام کہنے پر مجبور کیا۔ مدرسہ ٹیچر شاہ رخ ہلدار جب جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کیا تو بی جے پی کے کارکنان ان پرٹوٹ پڑے اور انہیں بری طرح سے زدوکوب کیا۔ جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
محمد شاہ رخ نے کہاکہ میں ہگلی جانے کے لیے کینیگ سے ٹرین پکڑا۔ٹرین جب ڈھکوریا پہنچی توچند افراد پرمشتمل گروپ نے مذہبی نعرہ بازی شروع کردی۔
انہوں نے کہ مجھے پہلے ایسالگا کہ وہ کسی مذہبی تقریب میں جارہے ہیں لیکن اچا نک ٹرین کے کمپارٹمنٹ میں ہنگامہ ہونے لگا۔ہمیں کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ آ خر کیا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرین جیسے ہی بالی گنج پہنچی لوگوں نے اچانک حملہ کردیا۔ کوئی میرا سر ہلانے لگا تو کوئی داڑھی نوچنے لگا۔ میں جب ان سے پوچھا کہ آ پ اسی حرکت کیوں کر رہے تھے ۔ گروپ نے مجھے جے شری رام کانعرہ لگانے کے لیے دباؤ ڈالا۔