بھوپندر سنگھ نے بتایا ہے کہ 18 اپریل سے 5 مئی کے درمیان شہری علاقوں میں کووڈ مریضوں کو فیور کلینک اور ہوم ڈیلیوری کے ذریعہ ایک لاکھ 87 ہزار 608 میڈیکل کٹس فراہم کیے گئے ہیں۔
مدھیہ پردیش: مریضوں تک پہنچنے والی میڈیکل کٹ کی تفصیلات - شیوراج سنگھ چوہان
مدھیہ پردیش کے شہری ترقی اور رہائشی وزیر بھوپندر سنگھ نے بتایا ہے کہ اب تک 52 اضلاع میں ایک لاکھ 87 ہزار 608 میڈیکل کٹس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 18 اپریل کو 12 ہزار 583 ، 19 اپریل کو 16 ہزار 914، 20 اپریل کو 11 ہزار 465 ، 21 اپریل کو 10 ہزار 327 ، 22 اپریل کو 11 ہزار 76 ، 23 اپریل گیارہ ہزار سترہ ، 24 اپریل کو 10 ہزار 658، 25 اپریل کو 9 ہزار 497 ، 26 اپریل کو 9 ہزار 360 ، 27 اپریل کو 9 ہزار 705 ، 28 اپریل کو 11 ہزار 141 ، 29 اپریل کو 9 ہزار 347 ، 30 اپریل کو 8 ہزار 958 ، یکم مئی کو دس ہزار 253، 2 مئی کونو ہزار ایک سو بارہ ، 3 مئی کو 8 ہزار 439 ، 4 مئی کو 9 ہزار 301 اور 5 مئی کو 8 ہزار 455 کووڈ مریضوں کو کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایات کے مطابق ہوم آئیسولیٹ کورونا مریضوں میں میڈیکل کٹس کی تقسیم مسلسل جاری ہے۔