ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ریاستی پولیس نے ایک ایسے گروہ کو حراست میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ گاڑیوں کی نشاندہی کرکے عورت بنکر اسے لوٹتے تھے۔
لٹیروں کے ایک گینگ کا انکشاف دارالحکومت دہلی متصل شہر غازی آباد میں پولیس نے معین نام کے ایک بدمعاش کو تصادم کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم معین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر شاہراہ اور پوش علاقے میں لگثری گاڑیوں کی چوری کرتا تھا۔
خیال رہے کہ پولیس تصادم میں معین کے زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کرلیا گیا۔
تصادم میں معین کو گولی لگ گئی تھی جس کے بعد اس کو علاج کے کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
ہسپتال سے واپسی کے بعد پولیس کی پوچھ گچھ میں معین نے کئی ایسے ٹھکانوں کے متعلق بتایا، جہاں پر وہ لوٹی ہوئی گاڑیوں کو چھپاکر رکھتا تھا۔
پولیس نے ان تینوں کے پاس سے پانچ لگثری گاڑیاں برآمد کی ہیں، یہ تینوں شاہراہوں پر گاڑیوں کو ساڑی پہن کر رکواتے تھے، جس کہ لوگوں کو یہ پت چلے کہ کوئی عورت پریشان ہے اور اسے اس وقت مدد کی درکار ہے۔
خیال رہے کہ پولیس معین کے اور ساتھیوں کو ابھی بھی تلاش کررہی ہے۔