کوٹے اندرا نامی لڑکی نے 29 جولائی2018 کو محمد رضوان احمد نامی لڑکے سے شادی کی، شادی سے قبل لڑکی نے اپنی مرضی سے مذہب اسلام قبول کیا تھا۔ تقریباًایک سال گزر جانے کے بعد لڑکی کے والدین نے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں لو جہاد کا کیس درج کیا ہے۔اور یہ الزام لگایا کہ مذہب زبردستی تبدیل کرایا گیا۔
ہندو لڑکی کے قبول اسلام پرمسلم نوجوان کے خلاف لو جہاد کاکیس
ریاست کیرالہ میں ہادیہ سے شادی کر نے پر ہادیہ کے والد نے شفین جہاں پر لو جہاد کا الزم لگایا گیاتھا اور یہ کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا اب ریاست تلنگانہ میں ایسا ہی ایک کیس سامنے آیا ہے۔
hyderabad
اس ضمن میں لڑکی کا کہنا ہیکہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور اس معاملہ میں کسی قسم کی زبردستی نہیں کی گئی ہے۔
لڑکی نے 23 مئی دو ہزار اٹھارہ کو قبول اسلام کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
لڑکی کی تاریخ پیدائش جنوری سترہ1997 ہےاور انھوں نے اپنا اسلامی نام زُنائرہ نَرمن رکھا ہے۔
لڑکی تلنگانہ کے ضلع عادل آباد سے تعلق رکھتی ہے۔
Last Updated : Jun 4, 2019, 9:34 PM IST