یہ دعوی سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات میں اخراجات پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ 3 جون کو راجدھانی میں جاری کی جائے گی۔ سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ اب تک ہوئے کسی بھی انتخابات میں سب سے بڑی رقم ہے۔ 2014 کے انتخابات میں تقریباً تیس ہزار کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے اس طرح 2014کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں اس سال اخراجات تقریباً دو گنا ہے۔