اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنگال: لوکل ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان میٹنگ کے بعد 72 گھنٹوں کے دوران لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے.

بنگال: لوکل ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
بنگال: لوکل ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

By

Published : Nov 2, 2020, 8:31 PM IST

مغربی بنگال حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان میٹنگ کے بعد حکومتی احتیاطی تدابیر کے تحت 72 گھنٹوں کے اندر لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.

ریاست کے عوام کو آٹھ مہینوں کے بعد ک
لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے سے متعلق خوشخبری ملی ہے.

ذرائع کے مطابق داخلہ چیف سکریٹری اور مشرقی ریلوے کے منیجر کے درمیان لمبی میٹنگ چلی.

میٹنگ کے دوران یہ طے پایا گیا کہ حکومتی گائیڈ لائن کے تحت مشرقی اور جنوبی ریلوے محدود لوکل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے.

پہلے مرحلے میں دونوں سیکشن میں دس دس فیصد لوکل ٹرینیں چلائی جائے گی.

دوسرے مرحلے میں کالی پوجا کے بعد لوکل ٹرینوں کی خدمات میں تعداد 25 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا.

گائیڈ لائن کے مطابق ٹرین خدمات کی بحالی توقع کے مطابق رہی تو اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا.

دوسری طرف ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان کے دوران ہگلی ضلع کے بیدیاباٹی.,شمالی 24 پر گنہ کے باراسات اور جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور میں ریلوے کے خلاف احتجاج کیا گیا.


اس دوران لوگوں نے سڑکوں کی ناکہ بندی بھی کی.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مدنظر لوکل ٹرین خدمات آٹھ مہینوں سے معطل ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details