پاسوان نے کہا کہ 'ملک بھر میں راشن کارڈز کو آدھار نمبر سے جوڑنے اور 100 فیصد پی او ایس مشین کے ذریعے اناج کی تقسیم کا کام آخری مرحلے میں ہے۔
آندھراپردیش،گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ،کرناٹک،کیرالہ، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ اور تریپورہ میں 100 فیصد اناج کی تقسیم کا کام پی او ایس مشین سے ہو رہا ہے۔ ان ریاستوں میں کوئی بھی فرد کسی بھی مقام پر اپنے کارڈ سے راشن لے سکتا ہے۔'