اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لاہوری بریانی کی خوشبو سے وادی معطر - hyderabadi

وادی کشمیر کا وازہ وان پکوان اپنی لذیز ذائقے کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے، لیکن اب لاہوری بریا نی بھی وادی میں اپنی خوشبو بکھیر رہی ہے۔

لاہوری بریانی کی خوشبو وادی کو معطر کر رہی ہے

By

Published : Jul 2, 2019, 1:40 PM IST

کشمیر کا ایک ریستوراں گزشتہ چار برسوں سے پاکستان کی لذیز لاہوری بریانی سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ دہلی کے مشہورشیف محمد جاوید گزشتہ چار برسوں سے اس ریستوراں میں لاہوری بریانی بناتے ہیں۔

لاہوری بریانی کی خوشبو وادی کو معطر کر رہی ہے

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد جاوید نے کہا کہ کھانا بنانا ان کا خاندانی پیشہ ہے۔

کشمیر کے لوگ لاہوری بریانی کھانے پاکستان نہیں جا سکتے ہے، اس لیے محمد جاوید سرینگر میں ہی انہیں لاہوری بریانی کی لذت سے آشنا کراتے ہیں۔
محمد جاوید نے کہا کہ کشمیر کے لوگ لاہوری بریانی کے علاوہ لکھنوی اور حیدرآبادی بریانی بھی پسند کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرت ہوئے ہوٹل کے منیجر بشیر احمد نے بتایا کہ لاہوری بریانی کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

بشیر احمد نے کہا کہ وہ محمد جاوید باورچی اور انکے ساتھی کو لاہوری بریانی اور دوسرے قسم کے خاص پکوان بنانے کیلئے ہرسال دہلی سےکشمیر مدعو کرتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے مسرت کی بات ہے کہ کشمیر میں ان کو دلی اور لاہور کے لذیز پکوان ایک ہی میز پر دستیاب ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details