اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممبئی: اگست کرانتی میدان پر لاکھوں شہریوں کا احتجاج

مہارشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے تاریخی اگست کرانتی میدان میں آج شام لاکھوں شہریوں نے پہنچ کر مرکز کی مودی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی خلاف زبردست احتجاج کیا۔

لاکھوں شہریوں کا احتجاج
لاکھوں شہریوں کا احتجاج

By

Published : Dec 19, 2019, 7:04 PM IST

Updated : Dec 19, 2019, 11:27 PM IST

اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سیاہ ترمیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے اس کے سبب ملک گیر سطح پر آج 19دسمبر کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا۔

کیونکہ اسی دن رام پرساد بسمل،اشفاق اللہ خان اور روشن سنگھ کو کاکوری واقعہ میں ملوث ہونے کے جرم میں 1927 میں پھانسی دی گئی تھی ۔
اگست کرانتی میدان جنوبی ممبئی کا وہ علاقہ ہے جہاں سے 1942 میں بھارت چھوڑو تحریک شروع ہوئی تھی اور جنگ آزادی کی تحریک مزید تیز ہوگئی تھی۔

آج یہاں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ معزز شہری، مصنف،سیاستداں، فلم اداکار اور بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کی اور احتجاج کیا۔

ان میں اداکار راج ببر، ھما قریشی، فرحان اختر، ساودھان انڈیا کے اینکر ششانت سنہا، فلمساز کبیر خان، ان کی اہلیہ منی ماتھر، صحافی اور واجپئی کے معاون سدھیندر کلکرنی، سابق ایم۔پی ملند دیورا، سابق وزیر عارف نسیم خان اور سینکڑوں فن کار، اداکار اور دانشور شامل رہے۔

Last Updated : Dec 19, 2019, 11:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details