ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے اسماعیل نامی شخص کو پیٹھ پر لاد کر ٹھاکرائی ہسپتال لاگیا جو کہ شوگر کا مریض ہے۔جہاں اسے کوئی بھی طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے اسے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
طبی سہولیات کا فقدان
ضلع کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے پنچایت انجول کے کڑنا گاؤں میں ایمبولنس نہ ہونے سے مریضوں کو چارپائی یا پیٹھ پر ہسپتال لے جایا جاتا ہے۔
طبی سہولیات کا فقدان
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہم نے ضلع انتظامیہ اور سابق رکن اسمبلی سے ایک ایمبولنس کی مانگ کی تھی لیکن ہماری باتیں نہیں سنی گئی، جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس معاملے میں گورنر سے مانگ کی ہے کہ بلاک ٹھاکرائی میں ایک ایمبولینس کا انتظام کیا جائے۔ تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔