نروال سبزی منڈی میں ریاست و بیرون ریاست سے آئے ہوئے تاجروں، ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ یہاں مقامی دکانداروں کو منڈی میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی سے سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
سبزی منڈی کے سابق صدر نے اے ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی میں بیت الخلاء کا مکمل نظام نہ ہونے کے سبب ڈروائیور حضرات، تاجرین اور مسافرین سخت پریشان رہتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے یہاں سبزی منڈی میں اے ٹی ایم سہولیات رکھنے کی گزارش کی تھی کیونکہ اکثر تاجرین چوری وغیرہ کے خوف سے نقد رقومات ساتھ نہیں رکھتے، اس لئے اگر منڈی میں ہی اے ٹی ایم کی سہولیات میسر ہوں تو اس سے خرید و فروخت میں سبھی کے لئے آسانی ہو سکے گی۔