گزشتہ ہفتے رات کے وقت میں ٹالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا یونیورس اوشاشی سین گپتا کے ساتھ منچلوں کی چھیڑچھاڑ کے واقعے کے بعد کولکاتا پولیس نے شہر اور اس کے اطراف میں رات کے وقت سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کولکاتا پولیس نے اس کے ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا تھا کہ شہر کی سڑکوں پر رات میں لاپرواہی سے بائیک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کولکاتا پولیس نے سڑکوں پر جان کی بازی لگا کر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروا ئی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ہی تقریباًساڑھے تین ہزار لوگوں کے خلاف شکایت درج کرلی۔کارروا ئی کے دوران تقریباً درجنوں ہزارموٹرسائیکل ضبط کئی گئیں۔