اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کلکتہ پولس کو آخر کار انتخابی ڈیوٹی مل ہی گئی - متاثرہ علاقے

کلکتہ پولس کو آخر انتخابی ڈیوٹی مل گئی ہے۔اتوار کو ہونے والے ریاست کے ماؤنوازوں سے متاثرہ علاقے میں پولنگ ہونی ہے۔اس کے پیش نظر کلکتہ پولیس و ٹریفک کے 2000اہلکاروں کو آٹھ لوک سبھا حلقے میں بھیجا گیا ہے۔

کلکتہ پولس کو آخر کار انتخابی ڈیوٹی مل ہی گئی

By

Published : May 10, 2019, 10:03 PM IST

کلکتہ پولیس ہیڈکوارٹر لال بازار کے مطابق پانچوے مرحلے کی پولنگ تک کلکتہ پولس کو انتخابی ڈیوٹی میں استعمال نہیں کیا گیا تھا۔مگر جمعرات کو کانتی اور تملوک لوک سبھا میں انتخابی ڈیوٹی کے لیے انہیں بھیج دیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے آٹھ لوک سبھا حلقے میں مرکزی فورسیسزکی 602کمپنیوں جس میں سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ایس ایس بی، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی، آرپی ایف اور آر اے یف کے جوان شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریاستی پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق جنگل محل، پرولیا، بانکوڑہ اور جھاڑگرام جو ماؤنوازوں سے متاثر ہے۔ میں زیادہ سیکورٹی فورسیز کو تعینات کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پولنگ پارٹی،ووٹرز، الیکشن ووٹنگ مشین،امیدوار اور پولنگ ایجنٹ اور انتخاب سے جڑے دیگر افسران کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

ان علاقوں میں تعینات جوانوں کو پلٹ پروف جیکٹ پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہیلمٹ پہننے کو تو لازمی کردیا گیا ہے۔امیدواروں کو آمدو رفت کرتے وقت الرٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی الیکشن کمیشن سدیپ جین 12مئی کو یہاں آئے گی اور اگلے دن اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔ اور آخری مرحلے کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو بی جے پی وفد نے چیف ایلکٹورل آفیسر سے ملاقات کرکے صد فیصد پولنگ بوتھوں پر مرکزی فورسیسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details