اردو

urdu

By

Published : Jun 19, 2019, 12:33 PM IST

ETV Bharat / briefs

بجٹ 2019 کی ٹیم میں کون لوگ شامل ہیں؟

نریندرمودی کی سربراہی کی دوسری اننگز میں پہلا بجٹ 5 جولائی کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ 2019 کی ٹیم

لوک سبھا میں بجٹ منظور ہونے کے بعد، انٹرم بجٹ کی جگہ جنرل بجٹ لے گا۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیر خزانہ پیوش گوئل نے انٹرم بجٹ پیش کیا تھا۔

بجٹ تیار کرنے میں ملک بھر میں مرکزی حکومت کے ہزاروں ملامین کام کرتے ہیں۔ نئی دہلی میں بجٹ تیار کرنے کے لیے چھ وزراء کی ٹیم تشکیل دی گئی ہیں۔ آپ کو بتا دیں بجٹ ٹیم میں کون کون وزراء شامل ہیں۔

نرملا سیتارامن، وزیر خزانہ:

ملک کی وزیر خزانہ کی حثیت سے نرمیلا سیتارامن کو بجٹ کی تیاری اور لوک سبھا میں پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو بجٹ کے ذریعے پیش کریں گی۔

نرملا سیتارامن، وزیر خزانہ

انوراگ سنگھ، ریاستی وزیر:

جوینئروزیر کے طور پر انوراگ سنگھ وزیر خزانہ کو بجٹ تیار کرنے میں مدد کر رہے ہیں، جبکہ وزیرخزانہ کی غیر موجودگی میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے اجلاس منقعد کر رہے ہیں۔

انوراگ سنگھ، ریاستی وزیر
ریاست ہماچل پردیش سے چار بار رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کرکٹ گورننگ باڈی بی سی سی آئی کے صدر تھے۔

کرشنمورتی سبرامنیم، چیف اکنامک ایڈوائزر:

چیف اکنامک ایڈوائزز کے سبرامنیم کو اقتصادی سروے کی تیاری کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے، جو کہ بجٹ کے دستاویزات کا ایک حصہ ہے۔

اقتصادی سروے کو دونوں ایوانوں میں 4 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔

کرشنمورتی سبرامنیم، چیف اکنامک ایڈوائزر

سبھاش چندر گرگ، فنانس سکریٹری

وزارت میں سینئر بیوروکریٹ کے طور پر، سبھاش چندر گرگ وزیر خزانہ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق بجٹ کی تیاری کے لیے ذمہ دار ہے۔

راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر، گرگ ایک مشہور کمپنی کے سکریٹری ہے اور انہوں نے ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پرخدمات بھی انجام دی ہے۔

گریش چندر مرمو، ایکسپنڈیچر سکریٹری

گجرات کیڈر کے آئی اے ایس افسر گریش چندر مرمو بجٹ کو اخراجات کی جانچ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کی ٹیم وزاراء کے ذریعے دیئے گئے پروپوزل کی تجاویز پرغور کرتی ہے اور پھر اس کو لاگو کرنے کے لیے ضروری رقم کا اندازہ لگاتی ہے۔

گریش چندر مرمو، ایکسپنڈیچر سکریٹری

اجے بھوشن پانڈے، ریونیو سکریٹری

ریونیو سیکرٹری کے طور پر اجے بھوشن پانڈے ٹیکس اور نان ٹیکس وسائل سے مرکزی حکومت کی آمدنی کے ذرائع کا تعین کے لیے ذمہ دار ہے۔

اجے بھوشن پانڈے، ریونیو سکریٹری

وزارت میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے یونیک ایڈنٹفیکیشن اتھارٹی کے سی ای او کے طور پر کام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details