اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے افراد کے ارواح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔
راج بھون کے ترجمان نے کہا ہے کہ چند ماہ قبل گورنر نے ٹرانسپورٹ محکمہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ ناکارہ گاڑیوں اور بنا تربیت والے ڈرائیوروں کو سڑکوں سے ہٹائیں۔
گورنر نے کہا ہے کہ اکثر حادثات نا تجربہ کار ڈرائیوروں کی لاپرواہی سے پیش آتے ہیں جو بنا کسی قانون کی پاسداری کیے بغیر گاڑیاں چلاتے ہیں اور اسی وجہ سے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے تمام حادثات کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے جانچ کی جائے گی اور اگلی ایس ایس اے میٹنگ کے دوران سخت فیصلے لیے جائیں گے تاکہ اس طرح کے حادثات کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
گورنر نے جاں بحق ہوئے ہر ایک شخص کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے ایکسگریشیا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو طبی سہولیات بہم پہنچائیں۔ انہوں نے زخمیوں کی تیز تر صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔