اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کشتواڑ: دریا میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک - کشتواڑ

ریاست جموں کشمیر میں پہاڑی ضلع کشتواڑ کے اندروال علاقے میں ایک شخص دریا میں ڈوب گیا۔

کشتواڑ: دریا میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک

By

Published : Jun 26, 2019, 5:19 PM IST

نمائندے کے مطابق کشتواڑ کے اندروال علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب گرداری لال نامی ایک شخص روزانہ کی طرح دریا کنارے بالن پکڑنے گیا اور پانی کے تیز بہائو میں توازن کھو کر ڈوب گیا۔

واقعے کی خبر سن کر گرچہ مقامی باشندے جاے واردات پر پہنچ گئے تاہم گرداری لال کا کچھ پتہ نہ چل سکا، اور دریا کنارے صرف اسکے کپڑے اور موبائل فون برآمد کئے گئے۔

کشتواڑ: دریا میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک

مقامی باشندوں کو دریا کے تیز بہائو میں گرداری لال کے زندہ ہونے کے کوئی امید نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل کشتواڑ کے ہی بھنڈار کوٹ علاقے میں سیلفی لیتے ہوئے وقت ایک نوجوان کا پائوں پھسل کر دریا میں جا گرا اور دوسرے دن اسکی لاش دریا سے بازیاب کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details