میڈیا کے مطابق تیونس میں عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں شاہ سلمان نے عرب اردن اور غزہ کی پٹی پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے لیے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
تیونس کے صدر نے کہا کہ عرب لیگ کے اس اجلاس میں علاقے کے استحکام کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر استحکام پیدا ہوسکتا ہے، اس حل کے تحت فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلاتے ہوئے ایک ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔