اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کٹ منی کے خلاف ایس ایف آئی کا احتجاج - رہنماؤں

مغر بی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے کٹ منی لینے کامعاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

کٹ منی کے خلاف ایس ایف آئی کا احتجاج

By

Published : Jun 29, 2019, 5:23 PM IST


واضح ہو کے کے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے کٹ ملی لینے کا انکشاف کیا تھا۔ اس کے مطابق سرکاری فلاحی اسکیموں کے لئے جاری کئے گئے فنڈ سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر کمیشن لینے کا الزام خود ممتا بنرجی نے لگایا تھا۔

کٹ منی کے خلاف ایس ایف آئی کا احتجاج

ممتابنرجی کے اس بیان کے بعد اپوزیشن پارٹیایااس کے خلاف خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔دوسری جانب آج بایاں محاذ کی طلباء تنظیم ایس ایف آئی نے ریاست کے کالجوں میں ترنمول کانگریس کی طلباءتنظیم ٹی ایم سی پی پر کالجوں میں داخلے کے دوران کٹ منی لینے کا الزام لگاتے ہوئے کولکاتا کی سڑکوں پر آج احتجاجی ریلی نکالی۔

مغربی بنگال کی سیاست میں کٹ منی اہم موضو ع بناہواہے۔ ترنمول کانگریس کے عام رہنماؤں کے ساتھ ساتھ طلبا ءرہنماؤں پربھی بدعنوانی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ خصوصی طور پر کالج میں داخلے کے وقت ٹی ایم سی پی پر داخلہ لینے والے امیدواروں سے موٹی رقم کمیشن کے طور پر لینے کا کا الزام لگتا رہا ہے۔

آج بایاں محاذ کی طلباء تنظیم ایس ایف آئی نے احتجاجی ریلی نکالی اور اور یہ الزام لگایا کہ کہ ریاست کے کالجوں میں داخلے کے دوران ٹی ایم سی پی کے لوگوں نے داخلہ لینے والے امیدواروں سے کالجوں میں داخلہ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے ے لیے ہیں اور ان کو یہ روپے واپس کرنا پڑے گا۔

ایس ایف آئی کے ریاستی صدر اتیک الرحمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خود کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لوگوں نے سرکاری فلاحی اسکیموں کے لئے کمیشن لئے ہیں۔ اسی طرح کالجوں میں داخلے کے وقت داخلہ دلانے کے نام پر ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے لوگوں نے غریب ماں باپ سے کروڑوں کی رقم وصول کئے ہیں ۔

ہماراطالبہ ہے کہ جن لوگوں نے داخلہ کے نام رقم لئے ہیں۔ وہ رقم واپس کر یں۔ورنہ ہم ان لوگوں کے گھر کے سامنے احتجاج کریں گے اور دھرنے پربیٹھ جائیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details