اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

میلہ کھیر بھوانی 10جون کو منایا جائے گا - میلہ کھیر بھوانی 10جون کو منایا جائے گا

صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے وادی بھرمیں 10جون کو منائے جانے والے کھیر بھوانی میلے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔

میلہ کھیر بھوانی 10جون کو منایا جائے گا

By

Published : May 21, 2019, 11:54 PM IST

میٹنگ میںبتایا گیا کہ میلہ کھیر بھوانی تولہ مولہ گاندربل، ٹکر کپوارہ، لکٹی پورہ، اننت ناگ اورمنزگام برانی دیوسر کے مندروں میں منایا جائے گاجب کہ سب سے بڑا اجتماع گاندربل ضلع میںمنعقد ہوگا۔
ان مندروں میں پوجا پاٹ 7 جون سے 12 جون تک جاری رہے گی۔میٹنگ کے دوران تولہ مولہ میں شردھالوﺅں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو شردھالوﺅں کے لئے بلا خلل بجلی کی سپلائی ،پینے کے پانی، ٹرانسپورٹ،سیکورٹی، راشن ، طبی سہولیات اور سی سی کیمرے نصب کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ میلے میںریاست اور ریاست سے باہر ہزاروں شردھالوﺅں کی شرکت کی امید ہے ،چنانچہ انہیں ہر طرح کی لازمی سہولیات بہم رکھنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details