اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ملک میں امن و خوشحالی کے لیے ترنگا نما چادر خواجہ کے دربار میں

خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر ہر برس احمد آباد سے چادر بھیجی جاتی ہے، اس بار کی چادر ترنگا نما تھا اور اس کی وجہ ملک میں امن و امان اور خوشحالی کی دعا کرنی تھی۔

ترنگا نما چادر خواجہ کے دربار میں

By

Published : Mar 19, 2019, 2:55 PM IST

ملک گیر سطح پر جشن غریب نواز کا انعقاد ہوا ہے جو 6 رجب المرجب تک جاری رہا۔

خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر ملک گیر سطح پر جشن غریب نواز کا انعقاد ہر سال اجمیر میں منعقد کیا جاتا ہے، اسی سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اولیائے ہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کے موقع پر احمد آباد سے چادر بھیجی گئی۔

ترنگا نما چادر خواجہ کے دربار میں

واضح رہے کہ رواں برس پلوامہ اور نیوزی لینڈ میں ہوئے حملے کے پیش نظر احمدآباد سے حب الوطنی کی مثال پیش کرتے ہوئے ترنگا نما چادر رنگی ایک چادر خواجہ کے دربار میں پیش کی جائے گی۔

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں جشن غریب نواز کا جلوس بڑے اہتمام کے ساتھ جولی گروپ اور النوابی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں شرکت کی۔

غریب نواز کے جلوس کو ہری جھنڈی دکھا کر سید محمد عزیزالحسن شاہ نے روانہ کیا، جس کا آغاز جوہارپورہ علاقے کی حاجی بابا کی درگاہ سے ہوا۔

اس موقع پر سید محمد عزیزالحسن شاہ نے کہا کہ دور جدید میں خواجہ غریب نواز کے پیغام کی سخت ضرورت محسوس ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں ان کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ اور نیوزی لینڈ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ بے حد افسوس ناک ہیں، ان حملوں میں ہلاک شدگا کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جلوس کے منتظم آصف خان جولی نے کہا کہ پلوامہ میں گذشتہ روز جو حملہ ہوا اس میں ہلاک جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ترنگے والی چادر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا دو روز کے بعد ہم اس چادر کو لے کر اجمیر شریف جائیں گے اور خواجہ صاحب کی مزار پرچادر چڑھا کر ملک کے امن و امان کے لیے دعا کریں گے۔

خیال رہے کہ احمدآباد سے بڑی شان و شوکت و قومی اتحاد کے ساتھ عرس منایا جاتا ہے، یہ جلوس پورے جوہاپورہ علاقے میں گھومنے کے بعد واپس اسی جگہ پر آتا ہے، جس کے بعد نياز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

اتنا ہی نہیں رات میں محفل شمع میں قوالی پیش کی جاتی ہے، اس تعلق سے جلوس میں حصہ لینے والے عقیدت مندوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس جلوس میں صرف مسلم نہیں بلکہ برادران وطن نے بھی حصہ لیا، اور ایک دوسرے سے مل کر قومی اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details