'تلگو دیشم دوبارہ اقتدار میں آئے گی' - آندھراپردیش کو خصوصی موقف
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تلگو دیشم کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔
کیجریوالنے آندھراپردیش کی عوام سےچندرابابو نائیڈ کو ایک اور موقع دینے کی اپیل کی۔
کیجریوال نے آندھراپردیش کے وجئے وارہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ' چندرابابو نائیڈو زبردست بصیرت رکھنے والے لیڈر ہیں۔ انھوں نے منقسم اندھراپردیش کی بنیاد رکھنےکے لیے متعدد اقدامات کئے،کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود کا کام کیا'۔
کیجروال نےکہا وزیراعظم مودی نے آندھرپردیش کو دھوکہ دیا۔ آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینےکےقانون پر عمل نہیں کیا۔
کیجریوال نےکہا چندرابابو نائیڈو قومی سطح پر سب سے بڑے لیڈر ہیں اور وہ دہلی میں بننے والی سرکار میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر کیجروال نے لوک سبھا کی تمام پچیس سیٹوں پر تلگو دیشم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔