اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کٹھوعہ ریپ متاثرہ کے اہل خانہ عدالتی فیصلے سے مطمئن - Kashmir

جموں وکشمیر کے کٹھوعہ علاقہ کے بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی کا گزشتہ سال گینگ ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد کشمیر سمیت پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔

کٹھوعہ ریپ متاثرہ کے اہل خانہ عدالتی فیصلے سے مطمئن

By

Published : Jun 14, 2019, 4:20 PM IST

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حراست میں لئے گئے سات افراد میں سے تین کو عمر قید، تین کو پانچ سال کی قید کی سزا سنائی جبکہ ایک شخص کو عدالت نے بری کر دیا۔

کٹھوعہ ریپ متاثرہ کے اہل خانہ عدالتی فیصلے سے مطمئن

متاثرہ لڑکی کے بھائی نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کیس میں سبھی معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

متاثرہ بچی کے اہل خانہ ان دنوں وادی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں موجود ہیں، ای ٹی وی بھارت نے متاثرہ لڑکی کے بھائی سے عدالتی فیصلے پر انکے تاثرت معلوم کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’انصاف کی یہ جنگ جیت کر ہم بے حد خوش ہیں‘‘ اور انہوں نے کرائم برانچ، عدالت اور وکلا سمیت اس کیس میں سبھی معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی اس جنگ میں انہیں بہت زیادہ پریشانیوں اور مصیبتوں سے ہوکر کے گزرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سرکار کو اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کے لئے قانون مزید سخت بنانا چاہئے، ’’ایسے افراد کے لئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔ تاکہ دوبارہ کوئی شخص ایسا جرم کرنے سے قبل ہزار مرتبہ سوچنے پر مجبور ہو جائے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details