اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کولگام دھماکے میں زخمی شخص نے اسپتال میں دم ٹوڑ دیا - کشمیر

ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں دو روز قبل ایک پر اسرار دھماکے میں زخمی ہونے والے محمد عباس زخموں کی تاب نہ لاکر سرینگر کے صورہ اسپتال میں فوت ہو گئے۔

کولگام دھماکے میں زخمی شخص نے اسپتال میں دم ٹوڑ دیا

By

Published : Jun 29, 2019, 3:20 PM IST

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو کولگام کے اشموجی علاقے میں پر اسرار دھماکے میں نذیر احمد نامی ایک شخص کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی تھی، تاہم وہاں زخمی ہوئے دیگر تین افراد کو اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا تھا۔

زخمیوں میں سے محمد عباس کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے سنیچر کی دوپہر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔

اس طرح اس پر اسرار دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

صوبائی کمنشنر برائے کشمیر بصیر احمد خان نے اس واقعے کی تفتیش کا حکم جاری کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details