اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'مسئلہ کشمیر کا حل بندوق نہیں صندوق ہے'

نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ’مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیگر تصفیہ طلب مسائل کا حل انتخابات کے زریعے ممکن ہے‘۔

By

Published : Apr 25, 2019, 7:45 PM IST

'مسئلہ کشمیر کا حل بندوق نہیں صندوق ہے'

انہوں نے کہا کہ’ بندوق کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے‘ ۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ’ آج این اے آئی کے ذریعے یہاں کے علیحدگی پسند رہنماؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے تاہم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما محمد یاسین ملک نے اس وقت جھکنے کے بجائے موت کو ترجیح دی ہے اور اس جذبے کے لیے انہیں سلام پیش کیا جاتا ہے‘۔

'مسئلہ کشمیر کا حل بندوق نہیں صندوق ہے'

اس موقع پر اننت ناگ پارلیمانی نشست کے امیدوار ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی، ڈاکٹر مصطفیٰ کمال، علی محمد ساگر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

رہنماؤں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ دفعہ 370 کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پارٹی امیدوار حسنین مسعودی کے حق میں ووٹ ڈال کر انہیں جیت سے ہم کنار کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details