اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سارہ علی خان کی خواہش پوری ہوئی

بالی ووڈ کی اداکارہ سارہ علی خان نے گذشتہ برس اپنی فلم 'کیدرناتھ' کی ریلیز سے قبل 'کافی ود کرن ' شو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ دوستی کی خواہش رکھتی ہیں۔

By

Published : Jul 2, 2019, 11:59 AM IST

سارہ اور کارتک کی فلم کی شوٹنگ ختم

ہدایتکار امتیاز علی کی فلم 'کیدر ناتھ ' کی شوٹنک گزشتہ روز ہماچل پردیش میں ختم ہوگئی، اس فلم کی شوٹنک کل 66 دنوں تک چلی اور یہ آئندہ برس ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کی جائے گی۔
اداکارہ سارہ علی متعدد انٹرویوزمیں بھی کارتک آریان کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

سارہ علی خان اور کارتک آریان کے مداح دونوں کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنا چاہ رہے تھے۔

ہدایتکار امتیاز خان نے دونوں کو اپنی فلم میں کاسٹ کیا ہے جس کی شوٹنگ تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ اس فلم کی تفصیلات دینا ابھی باقی ہے۔

سارہ اور کارتک کی فلم کی شوٹنگ ختم


فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی سارہ علی خان اور کارتک آرین نے اپنے شوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیر کی جس کو ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔

سارہ اور کارتک کی فلم کی شوٹنگ ختم

یہ فلم 'لو آجکل' کا سیکوئل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لو آجکل میں سارہ کے والد سیف علی خان، دیپیکا پاڈوکون اور ہرلین کور نے اداکاری کی تھی۔

واضح رہے کہ سارہ اور کارتک کی ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں رنویر سنگھ سارہ علی خان کو کارتک آریان سے ملاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details