اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مدن پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان - عوام

کرناٹک کے شہر یادگیر کے بلدیہ حلقہ 25 کے مدن پورہ میں بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے سے عوام میں حکومت اورانتظامیہ کے خلاف زبردست غم وغصہ ہے۔

مدن پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان، متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 28, 2019, 3:31 PM IST

مد نپورہ میں رہنے والے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محکمہ بلدیہ کو مدنپورہ کی موریوں کی صفائی سے متعلق کئی بار توجہ دلائی گئی، مگر افسوس کے کوئی کام نہیں ہوا۔

مدن پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان، متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ یہاں پر طہارت خانہ، عوامی بیت الخلا نہیں ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کھلے میں رفع حاجت کے لیے مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

خاص کر کے خواتین کو بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکل پیش آرہی ہے۔

اس کے علاوہ محلے میں کوڑے دان نہ ہونے کی وجہ سے کچرا نالیوں میں آجاتا ہے اور پانی کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

نالیوں گندہ پانی جمع ہونے سے خاص کر بچوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔

جس کی وجہ سے بچے مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر امیش صدر کولی سماج یادگیر نےمحکمہ بلدیہ کے اعلیٰ ذمہ داران سے مدنپورہ علاقے میں بنیادی سہولیات دینے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details