اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرناٹک: معروف مسلم رہنما کا انتقال - یادگیر نیوز

کرناٹک ضلع یادگیر کے سینیئر مسلم رہنما حاجی شمس الزماں جو طویل عرصے سے فالج میں مبتلا تھے، انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریباً 88 برس تھی۔

کرناٹک: ممتاز مسلم رہنما کا انتقال
کرناٹک: ممتاز مسلم رہنما کا انتقال

By

Published : May 30, 2021, 9:03 AM IST

کورونا کے اس دور میں ریاست کے کئی شعراء، ادباء اور رہنما ہم سے جدا ہو رہے ہیں۔ ایسا نہیں کہ سب کورونا وائرس کی وجہ سے ہی انتقال کر جا رہے ہیں بلکہ دیگر امراض میں مبتلا ہوکر بھی انتقال کرجا رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک شخصیت کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سینیئر مسلم رہنما حاجی شمس الزماں جو طویل عرصے سے فالج میں مبتلا تھے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریبا 88 برس تھی۔ حاجی شمس الزماں انتہائی ملنسار خوش مزاج اور ہمدرد شخصیت کے مالک تھے۔ آپ نے تقریبا چالیس سالوں تک مسلمانوں کی رہنمائی و رہبری فرمائی۔

ٹوپی اور شیروانی سے ہمیشہ رشتہ رکھنے والی اس شخصیت نے پہلے جنتا دل اور پھر پچھلے 20 سال سے کانگریس پارٹی میں مسلمانوں کی نمائندگی کی۔

ان کے انتقال پر کئی مسلم رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کو قوم و ملت کا خاموش خدمت گزار قرار دیا۔حاجی شمس الزماں سکندرآباد ساوتھ سنٹرل ریلوے کے گنتکل سب ڈویژن کے مشاورتی کمیٹی کے رکن اور یادگیر ضلع کانگریس پارٹی کے نائب صدر رہے۔اس کے علاوہ انھوں نے یادگیر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب صدر کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دیں۔

مرحوم کو اردو زبان و ادب سے کافی لگاؤ تھا۔ شہر کی ہر ادبی محفل میں آپ ضرور شرکت فرماتے تھے، آپ برجستہ اور فلبدی اشعار کہنے کے لئے کافی مشہور تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details