اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرناٹک: پربھو چوہان نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی - ہر شہری کو ویکسین لینا چاہیے

ریاستی وزیر برائے محکمہ افزائش مویشیان و بیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کووڈ سے بچاؤ کے لیے ویکسین کا دوسرا ڈوز لگوایا۔

 کرناٹک: پربھو چوہان نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی
کرناٹک: پربھو چوہان نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی

By

Published : Jun 19, 2021, 9:22 AM IST

کرناٹک محکمہ صحت کے تحت بیدر کے مختلف علاقوں میں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیہاتوں میں عوام کو ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے 'ڈاکٹرز چلے گاؤں کی طرف' اسکیم کا آغاز کیا، جس کے تحت ضلع بھر میں آنے والے مختلف تعلقہ جات اور ان تعلقہ جات کے دیہاتوں میں کورونا ویکسین لگانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے محکمہ افزائش مویشیان و بیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کووڈ سے بچاؤ کے لیے ویکسین کا دوسرا ڈوز لگوایا۔

ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی 'ڈاکٹرز چلے گاؤں کی طرف' اسکیم کے تحت بنتی ٹانڈا میں آئی طبی ٹیم سے وزیر موصوف نے ٹیکہ لگوایا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کووڈ پر قابو پانے کے لیے ویکسین بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومت نے ویکسین لینے عوام سے اپیل کی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔

وزیر نے کہا'میں نے بھی ویکسین کا دوسرا ڈوز لیا ہے، جس سے کوئی غلط اثرات نہیں ہوئے ہیں۔ ویکسین محفوظ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ضلع بیدر کے ہر شہری کو ویکسین لینا چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details