سلیم احمد چیتاپوری نے وقف بورڈ سی ای او سے کہا کہ متعدد آئمہ و موذن بالخوص رجسٹرڈ دینی مدارس کے علمائے کرام و مدرسین و معلمین لاک ڈاون مالی پیاکیج کےلیے درخواست دینے سے قاصر رہے۔ انہوں نے سی ای او سے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔
کرناٹک: علمائے کرام کے لیے مالی پیکیج کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ - کرناٹک
کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں ویلفر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ضلع صدر سلیم احمد چیتاپوری کی قیادت میں وقف مشاورتی کمیٹی سے ملاقات کی اور سی ای او کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے نام یاداشت پیش کی۔

کرناٹک: علمائے کرام کے لیے مالی پیکیج کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
یاداشت میں آئمہ و موذنین، علما کرام کو لاک ڈاون مالی پیاکیج کےلیے درخواستیں دینے کےلیے 5 دن کی مزید مہلت دینے کی درخواست کی گئی۔