اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرناٹک: کورونا کے 9808 نئے کیسز درج - تمکور میں 589 کیسز

منگل کو رپورٹ کیے گئے 9،808 نئے کیسز میں سے 2،028 بنگلورو اربن ضلع سے رہے۔ جب کہ 7،664 ڈسچارجز اور 44 اموات ہوئی ہیں۔

کرناٹک: کورونا کے9808 نئے کیسز درج
کرناٹک: کورونا کے9808 نئے کیسز درج

By

Published : Jun 9, 2021, 12:03 PM IST

کرناٹک میں گزشتہ روز 10 ہزار سے بھی کم نئے کووڈ کیسز اور 179 اموات درج ہوئی ہیں، جس سے انفیکشنز کی کل تعداد 27.17 لاکھ ہوگئی اور اموات کی تعداد 32،099 ہوئی اور صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 23،449 رہی۔

منگل کو رپورٹ کیے گئے 9،808 نئے کیسز میں سے 2،028 بنگلورو اربن ضلع سے رہے۔ جب کہ شہر میں 7،664 ڈسچارجز اور 44 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 27،17،289 کووڈ کے مثبت واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں 32،099 اموات اور 24،60،165 ڈسچارج، شامل ہیں۔

ریاست کے دیگر اہم اضلاع میں کووڈ کیسز حسب ذیل رہے۔

بنگلورو اربن ضلع میں 2،028 کیسز، میسور میں 974، شیوموگا میں 703، حاسن میں 659، تمکور میں 589 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد بنگلورو اربن میں 10،70،062 رہی، اس کے بعد میسورو میں 1،37،259 اور تمکور میں 98،178 ڈسچارجز رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details