اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرناٹک:31،531 نئےکوروناکیسزدرج

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 16 مئی کو ریاست میں مجموعی طور پر 22،03،462 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 21،837 اموات اور 15،81،457 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کرناٹک:31،531 نئےکوروناکیسزدرج
کرناٹک:31،531 نئےکوروناکیسزدرج

By

Published : May 17, 2021, 1:17 PM IST

کرناٹک میں گزشتہ روز رات تک 31،531 نئے رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں اب تک انفیکشن کی تعداد 22،03،462 پہونچی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 21،837 رہی ہے۔اور36،475 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ جب کہ کل 31،531 تازہ کیسز میں سے 8،344 صرف بنگلورو اربن سے رہے۔

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 16 مئی کو ریاست میں مجموعی طور پر 22،03،462 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 21،837 اموات اور 15،81،457 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔

ریاست مین اب تک کووڈ کے ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 6،00،147 رہی۔جبکہ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 27.84 فیصد رہی۔ اور کیس فیٹلیٹی ریٹ (سی ایف آر) 1.27 فیصد رہا۔جن اضلاع میں یہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ان میں بنگلورو اربن میں 8،344 کیسز ہیں، تمکورو میں 2،138 کیسز، میسورو میں 1،811 کیسز، بلگام میں 1،762 کیسز، بلاری میں1،729 کیسز، ہاسن میں 1،182 کیسز اور داونگیرے میں 1،155 کیسز درج ہوئے ییں۔

بنگلورو اربن ضلع مثبت کیسز کی فہرست میں 10،51،058 عدد کے ساتھ سر فہرست ہے جس کے بعد میسورو 1،12،127 اور تمکور 81،479 کیسز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔

ڈسچارج کئے جانے والوں میں، بنگلورو اربن 6،80،194، میسورو میں 96،281 اور بلاری میں 54،991 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 2،78،79،697 سیمپلز کے ٹیسٹز کیے جاچکے ہیں جن میں سے آج 1،13،219 ٹیسٹز کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details