یہ ہے گیا کے دھناواں پنچایت کا کچن پور گاؤں۔ ملی جلی آبادی والے اس گاؤں کے اکثر لوگ مزدوری کرکے اپنا گھر چلاتے ہیں۔ گیا کے متعدد گاؤں کی طرح کچن پور کی عوام کو بھی صاف پانی مہیا نہیں ہے۔
گاؤں کے باہر بنی سرکاری ٹنکی میں مقررہ وقت پر پانی آتا ہے اور خواتین کپڑا دھونے کے لیے اسے موقع غنیمت سمجھتی ہیں۔ گاؤں کے زیادہ تر ہینڈ پمپ نے کام کرنا بند کردیا ہے۔